• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

اعتکاف سے متعلق چند مسائل کا جواب

استفتاء

1:      کیا مسجد کے امام کا اعتکاف بستی والوں کی طرف سے ادا ہو جائے گا؟

2:      کیا اعتکاف میں بیٹھنے والا شخص مسجد کے وقف کردہ قرآن سے تلاوت کر سکتا ہے؟

3:      کیا اعتکاف میں بیٹھنے والے شخص کے لیے اعتکاف کی جگہ پردوں سے باندھا ضروری ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بالترتیب جوابات ملاحظہ ہوں:

(1):    جی ہاں! ادا ہو جائے گا۔

(2):    جی ہاں! کر سکتا ہے۔ مسجد وقف للہ ہوتی ہے، جب وقف مسجد میں اعتکاف کرنا جائز ہے تو اس میں رکھے ہوئے قرآن کریم پر  تلاوت کرنا بھی جائز ہے۔ اشکال کی اس میں کیا بات ہے؟!

(3):    اعتکاف کی جگہ پر پردے لٹکانا ضروری تونہیں البتہ عبادت میں انہماک اور دلجمعی کے لیے معتکف اگر پردے لٹکانا چاہے تو  لٹکا سکتا ہے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved