• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

اذانِ فجر کے تین چار منٹ بعد پانی پینے سے روزے کا حکم

استفتاء

میں جدہ سے مکہ جا رہا تھا۔  راستے میں ہی مین نے سحری کھا لی۔ یہاں اذان 4:33 پہ ہوتی ہے۔ میں گاڑی چلا رہا تھا  اور مجھے وقت کا پتا نہ چلا  تو میں نے  4 بج کر 36 یا 37 منٹ پر پانی پی لیا۔ گویا اذان کے تین چار منٹ بعد میں نے پانی پیا ہے۔ اب میرا روزہ ہوا یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سحری کا انتہائی وقت طلوع فجر ہے، اذان فجر  سحری کا وقت ہونے کے بعد دی جاتی ہے۔ اس اعتبار سے آپ نے طلوع فجر کے بعد ہونے والی اذان کے بھی بعد پانی پیا ہے۔ اس لیے آپ کا روزہ نہیں ہوا۔ رمضان المبارک کے بعد ایک روزہ کی قضاء کر لیجیے!

© Copyright 2025, All Rights Reserved