- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میں اک مسئلے میں آپ کی رہنمائی چاہتا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ زندہ انسان جو قضاء نمازوں کو ادا کرنے پر قادر ہے لیکن قضا نمازیں کئی سال کی ہے تو کیا وہ موجودہ زندگی میں خود نماز کا فدیہ ادا کر سکتا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
زندگی میں نمازوں کا فدیہ ادا نہیں ہوتا بلکہ جب تک انسان نماز ادا کرنے پر قادر ہے اسے نماز ادا کرنا ہی ضروری ہے حتیٰ کہ اگر سر کے اشارہ سے ادا کرنے پر قادر ہو تب بھی ادائیگی ضروری ہے، فدیہ دینا جائز نہیں۔
سوال میں ذکر کردہ صورتحال میں قضاء نمازیں اگرچہ زیادہ ہیں لیکن پھر بھی ان کا فدیہ دینا جائز نہیں۔ ادائیگی کرنے سے ہی ذمہ سے ساقط ہوں گی۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved