- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
حضرت! ایک مسئلہ کی وضاحت فرمائیں! صورتِ مسئلہ یہ ہے کہ صلوٰۃ التسبیح میں قعدے کی حالت میں جو تسبیح پڑھنی ہوتی ہے وہ تشہد سے پہلے پڑھنی ہوتی ہے یا اس کے بعد؟ صحیح قول کیا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
پہلے دس تسبیحات پڑھی جائیں، اس کے بعد التحیات پڑھی جائے۔ صحیح قول یہی ہے۔
حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی (ت1362ھ) لکھتے ہیں:
”جب دوسری رکعت میں التحیات کے لیے بیٹھے تو پہلے وہی تسبیح دس دفعہ پڑھ لے، پھر التحیات پڑھے۔ اسی طرح چاروں رکعتیں پڑھے۔“
© Copyright 2025, All Rights Reserved