• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

زکوٰۃ کی رقم سے سامان خرید کر مستحق کو دینا

استفتاء

کیا زکوٰۃ کے پیسوں سے کسی مستحق شخص کو سامان خرید کر دے سکتے ہیں؟ کیا اس طرح زکاۃ ادا ہو جائے گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جی ہاں! زکوٰۃ کی رقم سے سامان خرید کر مستحق کو  دے سکتے ہیں، اس طرح بھی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔

علامہ علاء الدین ابو بكر بن مسعود بن احمد الکاسانی الحنفی (ت587ھ) لکھتے ہیں:

والأصل إن كل مال يجوز التصدق به تطوعا يجوز أداء الزكاة منه وما لا فلا.

(بدائع الصنائع: ج2 ص41)

ترجمہ:   اس بارے میں قاعدہ یہ ہے کہ ہر وہ چیز جس کا صدقہ کرنا جائز ہو تو اس چیز کو زکوٰۃ کے طور پر دینا بھی جائز ہے اور جس چیز کا صدقہ کرنا جائز نہیں اس کو بطورِ زکوٰۃ دینا بھی جائز نہیں ہے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved