- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
اگر ایک بیٹی کی شادی کے لئے پیسے رکھے ہوئے ہوں اور وہ رقم پانچ سے چھ لاکھ ہوگئی ہو تو ان کی زکوٰۃ کی رقم نکال کر کسی شادی شدہ بیٹی یا بیٹے کو دے سکتے ہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
زکوٰۃ کی رقم اپنی اولاد کو دینا جائز نہیں ہے چاہے وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ۔
علامہ علاء الدین ابو بكر بن مسعود بن احمد الکاسانی الحنفی (ت587ھ) لکھتے ہیں:
ويجوز دفع الزكاة إلى من سوى الوالدين والمولودين من الأقارب.
(بدائع الصنائع للکاسانی: ج2 ص 50)
ترجمہ:اپنے والدین اور اپنی اولاد کے علاوہ دیگر رشتہ داروں کو زکوٰۃ دینا جائز ہے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved