استفتاء
کیا غیر مسلم عورت سے گھروں میں کام کروا سکتے ہیں یا نہیں مثلاً کھانا بنانا ، برتن دھونا، گھر کی صفائی کرنا وغیرہ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بہتر تو یہی ہے کہ گھریلو کام کاج کسی مسلمان خاتون سے لیا جائے لیکن اگر کسی غیر مسلم سے بھی یہ کام لیے جائیں تو اس کی بھی گنجائش ہے۔