استفتاء
آج کل بہت سی نعتیں اور نظمیں ایسی ہیں جن میں تلوار سے تلوار ٹکرانے کی آواز لگائی جاتی ہے۔ کیا ایسی نعتیں ساز وغیرہ میں داخل ہوں گی یا نہیں؟ اور ان کے سننے کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسی آواز موسیقی میں شامل نہیں ہے، اس لیے ایسی نعتیں یا نظمیں سننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔