- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ہمارے محلے کی مسجد میں امام صاحب کی غیر موجودگی میں ان کے شاگرد امامت کراتے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ ان لڑکوں میں سے ایک لڑکے کے ساتھ میں بدفعلی کر چکا ہوں۔ کیا میری اس لڑکے کے پیچھے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز تو آپ کی اس لڑکے کے پیچھے ہو جائے گی لیکن اس فعلِ بد سے صدقِ دل سے توبہ کریں، خوب گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، ہو سکے تو حسبِ استطاعت کچھ صدقہ خیرات بھی کریں اور آئندہ نہ کرنے کا عزم بھی کریں۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved