• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

نقلی ناخن لگانے اور نماز پڑھنے کا حکم

استفتاء

1:      کیا خوبصورتی کے لیے پلاسٹک کے نقلی ناخن لگانا جائز ہے؟

2:      کیا ان ناخنوں کو لگا کرنماز ہو جائے گی ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1:    زیب و زینت کے لیے مصنوعی ناخن لگانا جائز  اور درست ہے لیکن شرط یہ ہے کہ خاوند کے لیے ہو  اور دکھلاوا اور دوسری عورتوں کو نیچا دکھانا مقصود نہ ہو!

2:    مصنوعی ناخن ایک خاص قسم کے کیمیکل کے ذریعے انگلیوں پر لگایا جاتا ہے۔ اس کیمیکل کی موجودگی میں وضو کرتے ہوئے پانی جلد تک نہیں پہنچتا۔ اس سے وضو نہیں ہوتا اور ظاہر ہے کہ نماز بھی نہ ہو گی۔ اس لیے نماز کی ادائیگی کے لیے پہلےان  ناخنوں کو اتارنا ضروری ہے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved