- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
حضرت! میں ایک چینی ڈاکٹر کے ہاں گیا کیونکہ میرے پاؤں میں بہت درد ہوتا ہے۔ اس ڈاکٹر نے دوائی کے طور پر میرے پاؤں پر شراب لگا دی۔ ڈاکٹر نے پہلے یہ دوائی لگائی اور اوپر سے پٹی کر دی۔ میں نے چونکہ پہلے سے وضو کیا ہوا تھا اس لیے اسی حالت میں ہی میں نے نماز پڑھ لی۔ میرا سوال یہ ہے کہ یہ نماز ہو گئی یا پھر لوٹاؤں؟ جزاک اللہ
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز کی شرائط میں سے ایک شرط جسم کا پاک ہونا بھی ہے۔ شراب ناپاک ہے۔ اس لیے اگر شراب ایک انچ قطر (One inch Diametor)کے سکہ کے برابر یا اس سے کم لگی ہوئی تھی تو نماز ہو گئی، دوبارہ لوٹانے کی ضرورت نہیں اور اگر ایک انچ قطر کے سکہ سے زیادہ لگ گئی تھی تو اس نماز کو دوبارہ پڑھنا ضروری ہے۔
یہ بات بھی واضح رہے کہ جب تک یہ شراب جسم سے لگی رہی تو جسم ناپاک ہی رہا۔ اس دوران جو نمازیں ایک انچ قطر کے سکہ سے زیادہ ہونے کی صورت میں پڑھی گئیں تھی ان تمام کو دوبارہ پڑھنا ضروری ہے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved