• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

نماز کے بعد امام کا قبلہ رو ہو کر دعا کرنا

استفتاء

میرا سوال یہ ہے کہ امام جب نماز سے فارغ ہو جائے تو اگر وہ قبلہ رخ ہوکر دعا مانگتا ہے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں ہے،  کوئی گناہ وغیرہ !! رہنمائی فرما دیں ! جزاک اللہ خیرا

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

واضح رہے کہ جن فرائض کے بعد سنن و نوافل نہ ہوں مثلاً فجر اور عصر، تو ان فرائض کے سلام پھیرنے کے بعد امام کے لئے مقتدیوں کی طرف رخ کر کے بیٹھنا مستحب ہے اور جن فرائض کے بعد سنن و نوافل ہوں مثلاً ظہر، مغرب اور عشاء  تو ان کی ادائیگی کے بعد امام کے لیے مقتدیوں کی طرف رخ کیے بغیر قبلہ رو ہو کر بیٹھنا مستحب ہے۔ واضح رہے کہ اس عمل کی حیثیت استحباب کی ہے، فرض وواجب کی نہیں۔ اس لیے اگر کسی امام نے نماز سے فارغ ہو کر قبلہ رو ہو کر ہی دعا مانگ لی تو اس میں گناہ نہ ہو گا۔ البتہ فجر اور عصر کی نماز کے بعد مقتدیوں کی طرف رخ کرنے میں مستحب پر عمل کرنا ہے جس کے اچھا عمل ہونے میں کوئی شک نہیں!

© Copyright 2025, All Rights Reserved