- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کالے کپڑے اور کالی ٹوپی پہننے کا کیا حکم ہے؟ہم لوگ پہن سکتے ہیں یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عام دنوں میں کالے رنگ کا لباس پہننا تو فی نفسہ جائز ہے، اس میں کوئی ممانعت نہیں۔ ہاں البتہ محرم یا اس کے علاوہ بعض مخصوص دنوں میں پہننے سے احتراز کیا جائے کیونکہ اس میں ان لوگوں کے ساتھ مشابہت لازم آتی ہے جو اس لباس کو اظہارِ غم کے لیے پہنتے ہیں۔
رہی کالی ٹوپی تو یہ ہر وقت پہنی جا سکتی ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved